کھیل
06 جولائی ، 2012

قومی ہاکی ٹیم لندن اولمپکس میں اپنا ہدف حاصل کرلے گی، آصف باجوہ

قومی ہاکی ٹیم لندن اولمپکس میں اپنا ہدف حاصل کرلے گی، آصف باجوہ

ایبٹ آباد … پاکستان ہاکی فیڈریش کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں جاری قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کو مکمل طور پر فٹ بنا دے گا اور وہ لندن اولمپکس میں اپنا ہدف حاصل کریں گے۔ ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لندن اولمپکس میں ہاکی ٹیم قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلمان اکبر ایک اچھے گول کیپر تھے، جنہوں نے پاکستان کیلئے اعلیٰ خدمات سر انجام دیں لیکن ان کا دور اب گزر چکا ہے اور سلیکٹرز نے عمران شاہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آصف باجوہ کہتے ہیں کہ پلیئرز پر اچھے اور برے وقت آتے رہتے ہیں، سلمان بہت اچھا پلیئر رہا ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ جس طرح ٹریننگ ہو رہی ہے، مجھے امید ہے انشااللہ ٹیم اولمپکس میں اپنا ہدف بھی حاصل کرے گی اور قوم کا سر بھی فخر سے بلند کرے گی۔

مزید خبریں :