شہر شہر
09 مئی ، 2017

کراچی ،نقل سے روکنے پر کالج پرنسپل پر حملہ

کراچی ،نقل سے روکنے پر کالج پرنسپل پر حملہ

کراچی میں نقل مافیا نے ایک اور وارکردیا،نقل سے روکنے پر کالج کے پرنسپل پر حملہ کردیا۔

فیڈرل بی ایریا گورنمنٹ کالج کے پرنسپل پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جنہوں نے ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ۔

واضح رہے کہ پہلے میٹرک اور اب انٹر میڈیٹ کے ہونے والے امتحانات میں نقل روکنے کے حوالے سے سندھ حکومت ناکام رہی ہے، جس کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے نقل مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ۔

اس اعلان کے بعد نقل مافیا غائب اور پرچے آؤٹ کرنے والے واٹس ایپ گروپ ڈیلیٹ ہونے لگے۔

اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کمشنر کراچی اعجازاحمد خان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں طلبا و طالبات سمیت تدریسی و انتظامی عملے پر امتحانی مراکز میں ہر قسم کے موبائل فون لانے اوران کے استعمال پر سختی سے پابندی عائدکردی گئی ۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ امتحانی سینٹرز کے گرد دفعہ144نافذ ہے، لہٰذا تمام غیر متعلقہ افراد جن کا امتحانات سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں، سینٹرز میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔

مزید خبریں :