کھیل
10 مئی ، 2017

والدہ کی طبیعت ناساز، احمد شہزاد آخری ٹیسٹ سے باہر

والدہ کی طبیعت ناساز، احمد شہزاد آخری ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے، جس کے باعث انہوں نے ٹیم مینجمنٹ سے چھٹی مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کی جانب سے وطن لوٹنے کی درخواست پر انہیں آج سے شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی فائنل الیون میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کی والدہ کی کیموتھراپی کا عمل جاری ہے، وہ ان کے دورۂ ویسٹ انڈیز سے قبل بیمار ہوگئی تھیں۔

پی سی بی ذرائع کا احمد شہزاد کی وطن واپسی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے اوپننگ بیٹسمین سے متعلق انہیں مطلع نہیں کیا، لیکن اگر انہیں فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے تو چھٹی دینی چاہیے۔

مزید خبریں :