کھیل
10 مئی ، 2017

تیسرا ٹیسٹ:پاکستان 1 وکٹ پر 75 رنز، بارش سے کھیل متاثر

تیسرا ٹیسٹ:پاکستان 1 وکٹ پر 75 رنز، بارش سے کھیل متاثر

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ 28اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 75رنز بنالئے ہیں، کھانے کے وقفے کے بعد چند منٹ مزید کھیل جاری رہا جس کے بعد بارش ہوئی تو اسے روک دیا گیا۔

ڈومینکا کے ونڈسر پارک اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کی پہلی وکٹ 19کے اسکور پر گر گئی۔

احمد شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کئے جانےو الے شان مسعود 9رنز پر پویلین کو لوٹ گئے، ان کی وکٹ راسٹن چیز کے حصے میں آئی۔

اس کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے انتہائی ذمہ داری سے اننگز کو آگے بڑھایااور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے اسکور کو 70رنز تک لے گئے۔

لنچ کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا، مجموعے میں صرف 5رنز کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ بارش کرکٹ میچ کے درمیان حائل ہوگئی، اس وقت اظہر علی 38 جب کہ بابر اعظم 26رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے پہلا میچ جیتا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اس فیصلہ کن میچ کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے بیٹسمین یونس خان اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، بولر حسن علی کو لیگ اسپنر شاداب خان کی جگہ ٹیسٹ ڈیبیو کرایا گیا ہے جبکہ اوپنر احمد شہزاد کی جگہ اوپنر شان مسعود کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

مزید خبریں :