02 فروری ، 2012
کولکتہ … بالی وڈکنگ خان نے فرح خان کے شوہرکوتھپڑ مارنے کونجی معاملہ قراردے کر اس پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔کولکتہ میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر جب میڈیا کے نمائندوں نے شاہ رخ خان سے فرح خان کے شوہرشرش کندرسے جھگڑے کی وجہ دریافت کرنا چاہی توان کاکہناتھا وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہیں گے۔کنگ خان نے کہا کہ یہ ان کانجی معاملہ ہے اورانھوں نے آج تک اپنے کسی ذاتی واقعے پرکبھی کوئی بیان نہیں دیا۔اس لیے وہ اس تنازع پربھی کچھ نہیں بولیں گے۔