کھیل
12 مئی ، 2017

تیسرا دن،کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز3وکٹ پر 97رنز

تیسرا دن،کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز3وکٹ پر 97رنز

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز نے کھانے کے وقفے پر3وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بنالئے ہیں۔

ونڈسر پارک ڈومینیکا میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان ٹیم کے رنز کا حساب برابر کرنے کے لئے مزید 279رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

کالی آندھی نے دوسرے دن کے اسکور 14رنز بغیر کسی نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی ،43 کے مجموعے پر 31رنز بنانے والے کائرن پائول یاسر شاہ کی بال پر اظہر علی کو گیند تھما بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 69رنز پر گری، ہیٹمر 17کے اسکور پر یاسر شاہ کا دوسرا شکار بنے،میزبان ٹیم کی تیسری وکٹ97 کے اسکور پر گری ،کریگ بریتھویٹ 29رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،ان کی وکٹ بھی یاسر شاہ کے حصے میں آئی۔

کھانے کے وقفے پر ہوپ 15رنز پر کھیل رہے ہیںجبکہ ان کے ساتھ روسٹن چیز وکٹ پر موجود ہیں ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اب تک کامیاب ترین بالر ہیں ،انہوں نے49رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

اس سے پاکستان نے پہلی اننگز میں اظہر علی کی سنچری جبکہ بابر اعظم ، مصباح الحق اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 376رنز کرنے میں کامیاب رہی ۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے روسٹن چیز نے 4، جبکہ جیسن ہولڈر نے3 اور بشو نے 2وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :