07 جولائی ، 2012
ریو ڈی جنیرو… برازیل میں کاسٹیومز کی تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس سے عوام میں بھگدڑ مچ گئی۔ ریو ڈی جنیرو کی کاسٹیوم شاپ عوام کے لیے کھولی گئی جس میں 15منٹ کے اندر ہی آگ بھڑک اٹھی اور عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ فورا آگ بجھانے کے لیے پہنچا اور عوام کو قریبی عمارتوں میں منتقل کیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا،۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں فائر فائٹرز کا خیال ہے آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں۔