کھیل
07 جولائی ، 2012

ومبلڈن فائنل میں راجرر فیڈرر اوراینڈی مرے مدمقابل

ومبلڈن فائنل میں راجرر فیڈرر اوراینڈی مرے مدمقابل

لندن…16 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار، راجر فیڈرر 2012 ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل میں اُن کا مقابلہ ایک اور تاریخ رقم کرنے والے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے سے ہوگا۔ 16 گرینڈ سلیم ٹائٹلز ،5 بار ومبلڈن،اولمپک گولڈ میڈیلسٹ اور285 ہفتے اے ٹی پی ٹور کے بہترین کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ رکھنے والے راجر فیڈرر ایک بار پھر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دینے والے راجر فیڈرر نے ومبلڈن ٹائٹل جیتا تو وہ امریکی کھلاڑی پیٹ سیمپرس کا 7 مرتبہ ومبلڈن جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔ جیت کے صورت میں عالمی نمبر ایک رینکنگ واپس حاصل کرنے کے بعد فیڈرر 17 گرینڈ سلیمز جیتنے والے ٹینس اسٹار بھی بن سکتے ہیں۔ لیکن ان سب کے لیے روجر فیڈرر کواینڈی مرے کی صورت میں ایک اور روکاٹ عبور کرنا ہوگی ۔اینڈی مرے نے سیمی فائنل میں فرانسیسی جو ویلفرڈ سونگا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ 25 سالہ مرے 74 سال بعد ومبلڈن فائنل میں پہنچنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کیا فیڈرر نئی تاریخ رقم کریں گے یا مرے برطانوی شایقین کی برسوں پرانی پیاس بجھائیں گے، اس کا فیصلہ کل ہوگا۔

مزید خبریں :