07 جولائی ، 2012
پیرس…ٹور ڈی فرانس کا چھٹا مرحلہ سلواکیہ کے پیٹر سیگن نے جیت لیا، اس ریس میں یہ اُن کی تیسری کامیابی ہے۔ ایونٹ میں رائیڈرز کو ایرنے سے میٹز تک 207.5 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا،ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں حادثات بھی دیکھنے میں آئے ۔ چھٹے مرحلے میں سلواکیہ کے پیٹر سیگن نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی،انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اور 37 منٹ میں طے کیا،جرمنی کے آندرے گریپل دوسرے نمبرپر رہے،سیگن کی اس ایونٹ میں ان کی تیسری کامیابی ہے،جبکہ یلو جرسی بدستور فیبین کینسی لارا کے پاس ہے ۔