16 مئی ، 2017
کراچی کےعلاقے منگھوپیر سےملنے والی بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
عباسی شہید اسپتال کے سینئرایم ایل او کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع نور محمد گوٹھ کے خالی پلاٹ کی جھاڑیوں سے 6سالہ سدرہ کی لاش ملی تھی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
چھ سالہ سدرہ گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ٹیوشن نہ جانے پر بچی کے ساتھ سختی سے پیش آئے تھے جس کے بعد سے بچی لاپتہ تھی۔