17 مئی ، 2017
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے شہری پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ۔ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے علاقے فیض آباد کے مقام پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے جیونیوز کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر عبدالغفار اور ڈرائیور اظہر کے نام سے ہوئی ہے ۔
شہری پر تشدد کا نشانہ بنانےوالے پولیس اہلکارکی وڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔وڈیو سامنے آنے پر ایس ایس پی ٹریفک نے 2پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔