کھیل
18 مئی ، 2017

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی برمنگھم میں تیاریاں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی برمنگھم میں تیاریاں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے برمنگھم میں اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں،قومی ٹیم نےآج انڈور پریکٹس میں حصہ لیا ۔

آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہوگا، ایونٹ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم 27 مئی کو بنگلادیش اور 29 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچز میں حصہ لے گی۔

ایونٹ کی تیاری کے لئے گرین شرٹس نے برمنگھم میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے، پاکستان ٹیم نے انڈور پریکٹس میں حصہ لیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فٹنس پر خصوصی فوکس کیا ہے، احمد شہزاد والدہ کی علالت کے باعث جمعرات کو ٹیم جوائن کریں گے۔

مزید خبریں :