کھیل
07 جولائی ، 2012

ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ ،پاکستان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ ،پاکستان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

دوحہ…ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ قطر کے شہر دوحہ میں شرو ع ہوگئی ہے، ایونٹ کے پہلے روز پاکستانی پلیئرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ دوحہ میں شروع ہونیوالی چمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے حمزہ بخاری نے بھارت کے کوش کمار کو گیارہ۔ تین، گیارہ۔ پانچ اور گیارہ۔ تین سے شکست دی۔ شاہ جہاں خان نے نیوزی لینڈ کے زکاری ملر کو مات دی جبکہ طیب اسلم کو ایران کے آریان احمد کیخلاف واک اوور مل گیا۔ پاکستان کے دانش اطلس اور ناصر اقبال کو پہلے راؤنڈ میں بائی دی گئی تھی۔

مزید خبریں :