24 مئی ، 2017
عادل پرویز
پشاورکی واحد ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کوجدید مشینری سے آراستہ کر دیا گیا، اب دودھ کے 20سے زیادہ ٹیسٹ صرف 5منٹ میں ممکن ہوں گے۔
اب صرف پانچ منٹ میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، پشاورکی واحداسپیشل لیب جدیدمشینری سے صرف پانچ منٹ کے اندر دودھ کے خالص یا ملاوٹ شدہ ہونے کا پتا لگا لے گی ناظم پشاور محمد عاصم کے مطابق عوام لیبارٹری میں مفت ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔
دودھ میں پانی کی ملاوٹ کتنی ہے اور کیمیکل کتنی؟ اب یہ سب پتا چلانا بائین ہاتھ کا کھیل ہے، پشاورکی ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری میں صرف پانچ منٹ میں خالص اور ملاوٹ کا کھوج لگانا ممکن ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے زیر سایہ کام کرنے والی لیبارٹری کو اب جدید لیکٹو سکین فراہم کردیئے گئے ہیں۔
لیبارٹری گزشتہ سال قائم کی گئی تھی، 6ماہ کےدوران 7 سو کے قریب دودھ کے نمونوں میں سے3 سو نمونوں میں کیمیکلزکی ملاوٹ سامنے آئی۔
خیبرپختونخوا کے 24اضلاع میں لائیو اسٹاک کی ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز فعال ہوچکی ہیں جبکہ موبائل لیبارٹریاں بھی خرید ی گئی ہیں جو پنجاب سے آنےوالے دودھ کو موقع پر ہی چیک کریں گی۔