25 مئی ، 2017
ایف آئی اے نے فیصل آباد میں 2 دکانوں پر چھاپہ مار کر معروف مشروب ساز کمپنی کی جعلی شربت کی بوتلیں برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مشروب سازکمپنی نےشکایت درج کرائی تھی، جس پر 2 دکانوں پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے معروف مشروب ساز کمپنی کے جعلی شربت کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
دو نوں ملزمان ہارون خان اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا اور کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔