13 جنوری ، 2012
واشنگٹن…امریکی نائب صدرجوزف بائیڈن نے واشنگٹن میں قطر کے وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم الثانی سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کے علاوہ شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے شام کی حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور عرب لیگ کے مبصرین کی شام کی صورت حال سے متعلق حتمی رپورٹ کو اہم قرار دیا ہے جو 19جنوری کو جاری کی جا رہی ہے۔بیان کے مطابق نائب صدر اورقومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونیلن نے امریکا کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک اور شراکت داروں کی سکیورٹی کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور قطری وزیر اعظم کی اس بات سے اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ قطر خلیج کے خطے میں امریکا کا ایک اہم اتحادی ملک ہے۔