25 مئی ، 2017
بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن میں بحریہ دسترخوان کا آغاز کردیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں عام افراد نے شرکت کی۔
بحریہ ٹاؤن کی جانب سےاور نگی ٹاؤن کی ہزارہ کالونی میں بحریہ دسترخوان کا آغاز ہوگیا ہے جہاں صاف، ستھرے، آرام دہ اور ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں غریبوں، لاوارثوں اور مستحقین کو عزت نفس کے ساتھ کھانا کھلایا جا رہا ہے۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا دستر خوان ہے۔
ہزارہ کالونی کے رہنے والوں نے جہاں بحریہ ٹاؤن کی اس کاوش کو سراہا وہیں حکومت کو بحریہ ٹاؤن کے ساتھ مل کر ملک ریاض کے اس مشن کو پھیلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید دسترخوان کھولنے کااعلان بھی کیا گیا ہے۔