کھیل
27 مئی ، 2017

کامران اکمل افغان لیگ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

کامران اکمل افغان لیگ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

پاکستان سپر لیگ ٹو کی چیمپئن پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل افغانستان کرکٹ لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔

کامران اکمل نے 75لاکھ پاکستانی روپے میں کابل ایگلز سے معاہدہ کرلیا ہے،افغانستان میں ہوالی پہلی ٹی 20 کرکٹ لیگ ’شپاغیزہ‘ جولائی میں کھیلی جائے گی۔

کابل ایگلز نے کامران اکمل کی خدمات 5اعشاریہ 2 ملین افغان کرنسی یعنی 72ہزار امریکی ڈالرز میں معاملات طے کئے ہیں،جو پاکستانی روپوں میں 75لاکھ بنتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق معاہدے کے بعد کامران اکمل افغان ٹی 20 لیگ 2017ء میں اب تک سب سے مہنگے کرکٹر بن گئے ہیں۔

کابل ایگلز نے وکٹ کیپر بیٹسمین سے معاملات پی ایس ایل ٹو میں بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

افغان ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کے ہی ایک اور کھلاڑی عمران خان جونیئر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :