انٹرٹینمنٹ
29 مئی ، 2017

لاہور : اسٹیج اداکارہ فیا خان کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور : اسٹیج اداکارہ فیا خان کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ فیا خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فائرنگ سے گھر کی کھڑکیوں اوردروازوں کو نقصان پہنچا، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

لاہورکے علاقے نواب ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ نوشابہ عرف فیا خان کے گھر پر فائرنگ کا ملزم گرفتارنہیں ہوسکا، ملزم نے دھمکانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، ویڈیو بھی اداکارہ کوبھیجی، پولیس نے مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کر دی ہے۔

اداکارہ فیاخان کےمطابق،اس کے گھرپر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی، جس سے کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نےافتخار نامی ملزم کے خلاف مقدمہ تودرج کر لیاتاہم ابھی تک ملزم کوگرفتاری نہیں کرسکی۔

اداکارہ کے مطابق ملزم نے اسےکسی نا معلوم مقام سے فائرنگ کی ویڈیو بھی بھجوائی ہے اوردھمکی دی ہے کہ اسی طرح اسے بھی گولیاں ماردے گا۔

اداکارہ نےیہ ویڈیوبھی پولیس کو فراہم کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :