شہر شہر
30 مئی ، 2017

فیصل آباد ،محکمہ ہیلتھ کا دفتر میدانِ جنگ بن گیا

فیصل آباد ،محکمہ ہیلتھ کا دفتر میدانِ جنگ بن گیا

فیصل آباد میں محکمہ ہیلتھ کا دفتر میدانِ جنگ بن گیا، احتجاجی ملازمین آپس میں گتھم گتھا ہو گئے،ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔

فیصل آباد محکمہ صحت کے دفترمیں ویکسی نیٹرز خسرہ مہم کے دوران 6ماہ کی ادائیگیاں نہ ہونے پر احتجاج کر رہے تھے۔

ملازمین کے ایک گروپ نے انہیں روکا اور احتجاج ختم کرنے کو کہا ۔

اس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور دونوں گروپوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا ۔

مزید خبریں :