خصوصی رپورٹس
31 مئی ، 2017

جیو کی سحری نشریات شہرت کی بلندیوں پہ پہنچ گئی

جیو کی سحری نشریات شہرت کی بلندیوں پہ پہنچ گئی

جیو کی سحری کی نشریات ’’دل دل رمضان ‘‘شہرت کی بلندیوں پہ پہنچ گئی، شرکا نے جیو کی اس کاوش کو دل سے سراہا ۔

جیو کی رمضان ٹرانسمیشن دل دل پاکستان عوام کے دلوں میں گھر کرگئی ہے، نعمان اعجاز اور شفاعت علی نے بہترین میزبانی سے پروگرام کو چار چاند لگادیئے۔

آج سحری ٹرانسمیشن میں مشہور نعت خواں شہید جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور جنید نے شرکت کی اور اپنے والد کی نعت پڑھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

چوتھی سحری کی ٹرانسمیشن میں دیگر مہمانوں نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملٹی ٹیلنٹڈ میزبان شفاعت علی کے بے ساختہ جملوں اوردلچسپ سوالوں سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

نشریات میں درود و سلام پیش کیا گیا، آخر میں عوام کا مقبول سوال وجواب اور انعامات کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں حاضرین نے موٹرسائیکل سمیت دیگر انعامات جیتے۔

سحری نشریات کا حصہ بننےوالے افراد کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے جیو کے پروگرام میں شرکت کے خواہش مند تھے لیکن موقع نہیں مل رہا تھا۔

پروگرام میں ہرشخص دوبارہ شرکت کا متمنی نظرآیا، شرکا ءکا کہنا تھا کہ ایسا منفرد پروگرام پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

مزید خبریں :