31 مئی ، 2017
پاکستان سپر لیگ سیزن "تھری" کیلئے چھٹی ٹیم کا فیصلہ لاہور میں یکم جون کو ہوگا
پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو ایڈیشن میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا،لیکن چیئر مین نجم سیٹھی کہتے ہیں ،ہم نے وعدہ کیا تھا،سیزن ’تھری‘ 2018ء میں چھ ٹیموں میںمقابلہ ہوگا۔
اب وقت آگیا ہے کہ چھٹی ٹیم کا انتخاب کر لیا جائے،اطلاعات کی مطابق سیزن ’’تھری‘‘ کے لئے 9امیدوار سامنے آئے ہیں ،یکم جون کو لاہور میں اب فیصلہ ہوگا،کہ چھٹی ٹیم بننے کا فیصلہ کس کے حق میں ہوتا ہے۔
طریقہ کار کے مطابق ریزرو پرائس میں اگر چھٹی ٹیم کا انتخاب نہ ہو سکا تو بذریعہ ’’بولی‘‘ چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہوگا،عین ممکن ہے اس معاملے میں چھٹی ٹیم کا انتخاب یکم جون 2017ء کے بجائے چند دن بعد ہو۔
پاکستان سپر لیگ میں اس وقت پانچ فرنچائزز دو سیزن کھیل چکی ہیں،ان فرنچائزز میں کراچی کنگز،لاہور قلندر،پشاور ذلمی ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیڑ شامل ہیں۔