01 جون ، 2017
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انگلینڈنے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 306کا ہدف دیا تھا جوکہ انگلش ٹیم نے صرف دووکٹوں کے نقصان پر47اعشاریہ دو اوورز میں حاصل کرلیا۔
اس سے قبل لندن کے کیننگٹن اوول میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر ٹائیگرز نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 305رنز بنائے۔
جواب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ صرف چھ پر گرنے کے بعد الیکس ہیل 95اورجوئے روٹ 133ناٹ آئوٹ کے درمیان 159کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔
ہیل کے آئوٹ ہونے کے بعد انگلش کپتان ایون مورگن 75ناٹ آئوٹ نے بھی جارحانہ انداز کو برقرار رکھا اور میچ کو باآسانی جیت کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ اور صابر رحمان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔جوئے روٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔