کھیل
02 جون ، 2017

چیمپئنز ٹرافی :نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 292رنز کا ہدف دیدیا

چیمپئنز ٹرافی :نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 292رنز کا ہدف دیدیا

چیمپیزٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو جیت کے لئے 292 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

برمنگھم کے ایجسٹن گرائونڈ پر کھیلے جارہے ایک روزمیچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ 40 کے اسکور پر گرگئی،مارٹن گپٹل 26رنز کر جوش ہیزلی ووڈ کا شکار بنے۔

دوسری وکٹ پر اوپنررونچی اور کپتان کین ولیمسن نے 77رنز کی شراکت قائم ،اوپننگ بیٹسمین نے43گیندوں پر 65رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 9چوکے اور 3چھکے شامل تھے،انہیں ہیسٹنگزنے آوٹ کیا ۔

تیسری وکٹ پر روس ٹیلر اور ولیمسن نے اسکور میں 99رنز کا اضافہ کیا ،34ویں اوور216کے مجموعی اسکور پر ٹیلر46رنز بناکر ہیسٹنگز کا دوسرا شکار بنے۔

سنچری میکر کپتان کین ولیمسن آوٹ ہونے والے چوتھے بیٹسمین تھے،انہوں نے97گیندوں پر 8چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 100رنز بنائے،وہ رن آوٹ ہوئے تو اس کے نیوزی لینڈ کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔

نیوزی لینڈ کے آخری 6بیٹسمین اسکور میں صرف 37رنز کا اضافہ کرسکے ،آسٹریلیا کی طرف سے نیل بروم 14،جیمز نیشام 6،کورے اینڈرسن 8،مچل سینٹنر8،ایڈم ملن11رنز شامل تھےجبکہ بولٹ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی طر ف سے جوش ہیزل وڈ نے 52رنز دے کر 6وکٹیں اپنے نام کیںجبکہ ہیسٹنگز 2اور پیٹ کمنس نے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید خبریں :