کھیل
03 جون ، 2017

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کا سری لنکا کو 300 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کا سری لنکا کو 300 رنز کا ہدف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ اورفف ڈو پلیسس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لئے 300 رنزکا ہدف دیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان اوپل تھارنگا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور میچ میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ، اے بی ڈویلیئر نے کہا کہ وہ بغیر ہچکچاہٹ پہلے بیٹنگ کرنے کے لئے تیار ہیں،میچ میں ہم کامیاب رہیں گے۔

جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 44 کے اسکور پر گری ،ڈی کوک 23رنز بناکر پردیپ کا شکار بنے،جس کے بعد ہاشم آملہ اور ڈو پلیسس نے 145 رنز کی شراکت قائم کی ،189رنز پر مضبوط پارٹنر شپ کوبھی پردیپ نے ہی توڑا ۔

اے بی ڈویلیئر اور ہاشم آملہ کی شراکت 5رنز تک محدود رہی،4رنز بنانےوالے جنوبی افریقی کپتان کا پرسنانے شکار کیا ،اس کے بعد ہاشم آملہ نےڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر اسکور میں 32رنز کا اضافہ کیا ،اس دوران ہاشم آملہ نےاپنی سنچری مکمل کی ، ملر18رنز بناکر لکمل کا شکار بنے۔

جے پی ڈیمنی اور ہاشم آملہ کی شراکت صرف6رنز تک محدود رہی ،اس بار سنچری میکر ہاشم آملہ 103رنز پر رن آئوٹ ہوگئے،اس وقت جنوبی افریقا کا اسکور5وکٹ پر 232رنز تک پہنچ چکا تھا۔

چھٹی وکٹ پر ڈیمنی اور کرس مورس45رنز جوڑے،20رنز بنانے والے مورس اننگ میں رن آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی بنے،اس کے بعد ڈیمنی نے پرنیل نے آخری بال تک جم کر سری لنکن بالر کی مزاحمت کی اور اسکور میں22 رنز کا اضافہ کیا ۔

ڈیمنی 38 جبکہ پرنیل 7رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،یوں جنوبی افریقا نے 50اوورز میں 299رنز کا مجموعہ کھڑا کیا ۔سری لنکا کی طرف سے پردیپ نے10اوورز میں 54رنز دے کر 2،جبکہ پرسنا اور لکمل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ،ٹیم کے اسٹار فاسٹ باولرملنگا10اوورز میں57رنز دے کر بھی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مزید خبریں :