کھیل
03 جون ، 2017

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 96رنز سے ہرا دیا

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 96رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے اور گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 96رنز سے شکست دیدی ہے۔

جنوبی افریقہ کی جیت میں ہاشم آملہ ،رفف ڈوپیسس کی شاندار بیٹنگ ،عمران طاہر اور کریس مورس نے نپی تلی بائولنگ نے اہم کردار ادا کیا ۔

اے بی ڈویلیئرز کی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت کے جواب میں 50اوور ز میں 299رنز بنائےاور جیت کے لئے 300رنز کا ہدف سیٹ کیا ۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 41اعشاریہ 3اوورز میں 203رنز پر ڈھیر ہوگئی ،اوپنرزنیروشوان ڈک ویلا اور اوپل تھارنگا نے پہلی وکٹ پر 69رنز کی شاندار شراکت قائم کی ،33گیندوں پر 41رنز بنانے والے نیروشوان مورکل کا شکار بنے۔

لنکن ٹیم کی دوسری وکٹ مینڈس کی گری ،11رنز بناکر پویلین لوٹنے والے بیٹسمین نے کپتان کے ساتھ صرف 25رنز جوڑے ،وہ عمران طاہر کی گھومتی گیند کا پہلا شکار بنے۔

اس کے بعد چندیمل نے اوپل تھارنگا کے ساتھ اسکور میں 22رنز کا اضافہ کیا ،وہ آوٹ ہونے والے تیسرے بیسٹمین تھے، جنہیں نے 12رنز بنائے ،مورس نے پویلین کی راہ دکھائی ۔

کاپوگدیرا صفر پر آوٹ ہوئےسری لنکا کے ابتدائی 4بیٹسمین صرف 117رنز پر آئوٹ ہوچکے تھے ،جس کے بعد جیت کے امکان کم ہورہے تھے، کپتان کی مزاحمت نے جیت کی راہ تراشنے کی کوشش کی ،مگر وہ بھی 57کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے ۔

اس کے بعد باقی 5کھلاڑی اسکور میں صرف 57رنز کااضافہ کرسکے،جن میں 44رنز پریرا کے تھے ،جنہوں نے جنوبی افریقی باولرز کو 5چوکے بھی مارےاور ناٹ آئوٹ رہے۔

دیگر آوٹ ہونے والے سری لنکن کھلاڑیوں میں گونا رتنے4،پرسنا13،لکمل صفر ،ملنگا 1،اور پردیپ 5رنز شامل تھے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہاشم آملہ نے 103رنز بنائے ،انہوں نے کم میچوںکھیل کر کیرئیر کی 25ویں سنچری بھی بنائی اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

رفف ڈوپیسس نے 6چوکوں کی مدد سے 75رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ڈیمنی نے 38رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ نمایاں اننگز کھیلی،باولنگ میںمورس نے 2شکار کئے جبکہ صرف 27رنز دے کر 4وکٹیں اپنے نام کرنے والے عمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مزید خبریں :