دنیا
04 جون ، 2017

لندن میں ایک بار پھر دہشت گردی، 7ہلاک، متعدد زخمی

لندن میں ایک بار پھر دہشت گردی، 7ہلاک، متعدد زخمی

لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں7 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2مشتبہ حملہ آوروں کو پولیس نے لندن برج کے قریب ہلاک کردیاہے۔لندن کی بارو مارکیٹ کے قریب دھماکوں کی آواز سنائی دیں ہیں۔

برطانوی میڈیاکے مطابق لندن برجپرتیزرفتاروین نے متعددراہگیروں کوکچل دیا،واقعے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ بارو مارکیٹ میں بھی چاقو حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

لندن برج واقعے کے بعد وزیراعظم ٹریزامے نے سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ واکس آل واقعےکالندن برج اوربارو مارکیٹ واقعات سےتعلق نہیں، لندن برج اوربارو مارکیٹ کے واقعات دہشت گردی ہیں۔

برطانوی میڈیاکے مطابق برطانوی پولیس نے سوشل میڈیا پرسیکورٹی ایڈوائس جاری کردی ہے۔برطانوی پولیس نے لندن برج حادثےمیں ایک سےزائدافرادکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرائیور50میل فی گھنٹہ کی رفتارسےگاڑی چلارہاتھا، کئی افرادنےدریامیں چھلانگیں لگادیں،پولیس نے وین کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا، واقعےکےبعدلندن برج کوبندکردیاگیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں5افرادزخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد3مشتبہ افرادکو چھریوں کےساتھ دیکھاگیا،پولیس نے 2مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا جبکہ لندن برج کےقریب ریلوےاسٹیشن کوبھی بندکردیاگیا۔

مزید خبریں :