05 جون ، 2017
قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز نے بھارت کے خلاف شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم دباؤ میں کھیلی۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اخترکاکہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم دباؤ میں کھیلی ۔ صرف ٹیم نہیں بورڈ بھی قصور وار ہے۔
رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیت ہی نہیں حکمت عملی کیا کرے گی۔
محمدیوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بولنگ آرڈر ٹھیک نہیں تھا ۔جنید اور حسن علی کو ایک طرح کے بولرکہنا مذاق ہے،ایک لیفٹ اور دوسرا رائٹ آرم ہے جبکہ سکندر بخت نے کپتان کو قصور وار قرار دے دیا۔