صحت و سائنس
05 جون ، 2017

سکھر: ایک ماہ میں خسرے کے 151کیسز رپورٹ ہوئے

سکھر: ایک ماہ میں خسرے کے 151کیسز رپورٹ ہوئے

کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا ۔

محمد عبا س بلوچ نےپولیو کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں ومحکموں کے افسران کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کوتاہیاں نہ دہرائی جائیں۔

اجلاس میں خسرہ کے سلسلے میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ سکھر ڈویژن میں مئی میں151خسرے کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد خیرپور ضلع کے 69کیس ہیں۔

کمشنر سکھر کو بتایا گیا کہ خیرپور کی16یونین کونسل میں 24ماہ تک کے بچوں کی ویکسین کی مہم جاری ہے جبکہ 73فیصد خسرے کے کیسز 24ماہ کی عمر سے زائد عمرکے بچوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اجلاس میں سکھر اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر ز اور خیرپور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت مختلف متعلقہ اداروں اور محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں :