کھیل
06 جون ، 2017

انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 311رنز کا ہدف

انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 311رنز کا ہدف

آئی سی سی چمپئنزٹرافی میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 311رنز کا ہدف دیا ہے۔

کارڈف کے صوفیا گارڈن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ50اوورزبھی مکمل نہ کھیل سکی49اعشاریہ3اوورز میں310رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔انگلینڈ کی اننگ کی خاص بات جوروٹ64،الیکس ہیلس56اوربین اسٹوکس48رنز کی اننگز تھی۔

نیوزی لینڈ کے بولرز ابتدائی بیٹسمینوں کے سامنے تو کچھ بریشان نظر آئے لیکن بعد میں آنے والے انگلش بیٹسمینوں کو وقفے وقفے سے پویلین کی راہ دکھاتےرہے اور انہیں پورے50اوورز بھی نہ کھیلنے دیئے اور حریف ٹیم انگلینڈ کو310رنز پرڈھیر کر دیا ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن،اور ایڈم ملن نے تین،تین اور ٹم سائوتھی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں :