08 جون ، 2017
چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے چوتھے اور مجموعی طور پر آٹھویں میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن، اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کی پلے انگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اوپل تھارنگا، کاپو گدیرا، پرسنا باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں تھیسارا پریرا، دنوشکا گونا تھیلاکا اور انجیلو میتھیوز کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کھا چکا ہے، جبکہ بھارت اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے چکا ہے اور ناقابل شکست ہے۔
بھارت کی حتمی الیون میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہے اور اس نے ان ہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جس نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
اوول لندن میں تیار کی گئی پچ بیٹنگ کے لئے مناسب ہے تاہم ابتدا میں سیمرز کچھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن پھر بھی ہائی اسکورنگ میچ کی توقع ہے۔