کھیل
08 جون ، 2017

چیمپئنز ٹرافی:بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 322رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی:بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 322رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے چوتھے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو میچ میں فتح کیلئے322رنز کا ہدف دیا ہے۔

سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے بھارت نے مقررہ50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر321رنز بنا ئے اورحریف ٹیم سری لنکا کو 322رنزکا ہدف دیا۔

بھارتی اننگ کی خاص بات شیکھر دھون کی125رنز کی شاندار اننگ تھی،ان کی اننگ میں15چوکے اورایک چھکا شامل تھا،ملنگا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔

بھارت کی جانب سے دیگر قابل ذکر بیٹسمینوں میںروہت شرما78اور مہیندراسنگھ دھونی63اور یاودیو نے 21رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے لاسیتھ ملنگا نے 2،لکمل،پرادیپ ،گونا رتنےاورتھسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :