پاکستان
09 جولائی ، 2012

بزنس ایڈوائزری کمیٹی : توہین عدالت بل پر حکومت، ن لیگ اختلاف

بزنس ایڈوائزری کمیٹی : توہین عدالت بل پر حکومت، ن لیگ اختلاف

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں توہین عدالت ترمیمی بل پر حکومت اور مسلم لیگ ن کے ارکان میں اختلافات پیدا ہوگئے، حکومت کی جانب سے بل موجودہ سیشن میں پیش کرنے پر اصرار کیا جارہا ہے جبکہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ بل عجلت میں پیش نہ کیا جائے۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ حکومتی ارکان کی جانب سے اصرار کیا گیا کہ توہین عدالت کا ترمیمی بل قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن میں پیش کیا جائے گا جس پر مسلم لیگ ن اور حکومتی ارکان میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے موٴقف پیش کیا کہ توہین عدالت میں ترمیم کا بل عجلت میں پیش نہ کیا جائے اور یہ بل پہلے قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حکومت نے دوہری شہریت کا ترمیمی بل نہ لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید خبریں :