14 جون ، 2017
ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایک اطلاع پر شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں کارروائی کے دوران ملزم عبدالستار کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ملزم کے قبضہ سے ساڑھے 42 ہزار روپے، رسیدیں اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔