شہر شہر
17 جون ، 2017

کراچی : گھر سے کھدائی کے دوران بھاری ہتھیار برآمد

کراچی : گھر سے کھدائی کے دوران  بھاری ہتھیار برآمد

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں گھرسے کھدائی کے دوران بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جبکہ مشین گن بھی ملی ہے ۔ مالک مکان کی تلاش جاری ہے۔شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سوار ی 24 گھنٹے کے لیے پابندی لگادی گئی ہے۔

ادھریوم شہادتِ حضرت علیؓ پر ایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا عمل جاری ہے اور سڑک سے ملنے والی مشکوک اینٹ کلیئر قرار دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں پولیس نے ایک گھر کا محاصرہ کرلیا اورگھر میں اسلحہ وبارود کی موجودگی کی اطلاع پر کھدائی کی گئی۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ کھدائی خالی گھر میں خفیہ اطلاع پر کی گئی،کھدائی کےبعد مشین گن برآمدہوائی ہے، مشین گن کو فارنزک ٹیسٹ کے لئے بھجوایا جائے گا۔

بشیر بروہی کے مطابق فرانزک ٹیسٹ سےپتاچلےگاکہ گن کن کارروائیوں میں استعمال ہوئی، مالک مکان کو بھی تلاش کیا جارہاہے۔

دوسری جانب یوم شہادتِ حضرت علیؓ پر مختلف شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،کراچی میں رات بارہ بجے سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری 24گھنٹے کےلیے بند کردی گئی ہے جبکہ ڈرون اڑانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ایم اے جناح روڈ کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیاگیاجبکہ ایم اے جناح روڈپر مشکوک اینٹ کو چیکنگ کےبعد کلیئر کردیا گیا۔

مزید خبریں :