10 جولائی ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے غیر جانبدارتقرری کرتے ہوئے فخر الدین جی ابراہیم کو لگایا، اپوزیشن کی نیت ٹھیک سمجھتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جتنی عزت اپوزیشن کرتی ہے، ہم بھی اتنی ہی کرتے ہیں، قومی اداروں سے متعلق باتیں کرنا بھی توہین عدالت ہے، اپوزیشن کی نیت ٹھیک سمجھتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں تو صحیح۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اتحادیوں کی حکومت ہے، فخر الدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر بنا کر غیر جانبدار تقررکیا۔