دنیا
01 جولائی ، 2017

نیویارک کے اسپتال میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 5 زخمی

نیویارک کے اسپتال میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 5 زخمی

نیویارک میں برونکس لبنان اسپتال میں ایک شخص کی فائرنگ سے ایک خاتون ڈاکٹر ہلاک اور5افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد ممکنہ طور پر خودکشی کرلی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والےشخص کی شناخت ڈاکٹر ہنری بیلو کےنام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کرنے والا شخص اسپتال کا سابق ملازم تھا۔

مزید خبریں :