شہر شہر
07 جولائی ، 2017

کراچی:آتشزدگی کے بعد فیکٹری منہدم

کراچی:آتشزدگی کے بعد فیکٹری منہدم

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے 4 گھنٹے کے بعد بجھا دی گئی،آگ کی شدت کے باعث فیکٹری مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔

ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے 5 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر بازورز کو طلب کیاگیاتھا۔

ڈپٹی چیف فائر افسر امتیاز افضل کے مطابق واقعے کے وقت فیکٹری میں 8 مزدور کام کررہے تھے جنھیں بروقت نکال لیا گیا۔

گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آگ نے کپڑا اور دھاگا بنانے والی قریبی دو فیکٹریوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم بروقت کام کرتے ہوئے دونوں فیکٹریوں کی آگ بجھا دی گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

مزید خبریں :