کھیل
11 جولائی ، 2012

تیسرا ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، پاکستان2 وکٹوں پر119 رنز

تیسرا ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، پاکستان2 وکٹوں پر119 رنز

پالی کیلے…تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنالیے۔ اظہر علی 48 اور یونس خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 8 رنز کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم نے 27 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے پہلے سیشن میں سری لنکن ٹیم کو واحدکامیابی اس وقت ملی جب دوسری وکٹ کیلئے 94 رنز کی شراکت کے بعد محمد حفیظ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وہ فرنینڈو کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں سلپ میں پرانا وتانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :