11 جولائی ، 2012
پالی کیلے…تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں4 وکٹوں کے نقصان پر210 رنز بنالیے۔ اظہر علی97 اوراسد شفیق 16 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف99 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کے 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ مہمان ٹیم نے 27 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے پہلے سیشن میں سری لنکن ٹیم کو واحدکامیابی اس وقت ملی جب دوسری وکٹ کیلئے 94 رنز کی شراکت کے بعد محمد حفیظ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وہ فرنینڈو کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں سلپ میں پرانا وتانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کھیل کے دوسرے سیشن میں یونس خان 19 اور کپتان مصباح الحق 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔