19 جولائی ، 2017
برطانوی سرکاری ریکارڈ کے مطابق کوئسٹ لاءکمپنی کاروباری لحاظ سے غیر فعال ہے، یہ کمپنی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے کزن کی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کوئسٹ لاء کمپنی سے متعلق عدالت میں اعتراض جمع کیا جاچکا ہے کہ یہ کمپنی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کےکزن کی ہے۔
برطانوی سرکاری ویب سائٹ کے ریکارڈ کے مطابق کوئسٹ لاء کمپنی 2013ء میں قائم ہوئی، کمپنی کے ڈائریکٹر راجا ریاض اختر ہیں۔
سرکاری ویب سائٹ پر کمپنی کا نیچر آف بزنس ڈارمنٹ بتایا گیا ہے۔