دنیا
04 اگست ، 2017

دبئی کے مرینا اپارٹمنٹس میں آتشزدگی

دبئی کے مرینا اپارٹمنٹس میں آتشزدگی

دبئی میں مرینا اپارٹمنٹس کی82 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ۔

دبئی سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد لوگوں کو عمارت سے باہر نکالا جا رہا ہے۔جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے اور آگ بجھانےکے عمل میں مصروف ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مرینا اپارٹمنٹس میں لگی ہوئی آگ کے شعلے رات کی تاریکی کے باعث دور سے ہی نظر آرہے ہیں ۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ریسکیو و امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال پتہ نہیں چل سکی ہے ۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی مرینا اپارٹمنٹس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

مزید خبریں :