کھیل
12 جولائی ، 2012

پالی کیلے ٹیسٹ ڈرا، سری لنکا نے سیریز 1-0 سے جیت لی

پالی کیلے ٹیسٹ ڈرا، سری لنکا نے سیریز 1-0 سے جیت لی

پالی کیلے…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، اس طرح میزبان ٹیم نے سیریز 1-0 سے جیت لی۔ سری لنکا نے اگست 2009 کے بعد یہ پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب 4 وکٹوں کے نقصان پر195 رنزبنائے۔ سنگاکارا نے ناقابل شکست 74 رنز اسکور کیے ۔ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے کھانے کے وقفے سے قبل 380 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، اس طرح مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 270 رنز کا ہدف ملا ۔ اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 299 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، دونو ں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور میں81 رنز کا اضافہ کیا، اس دوران اسد شفیق نے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، جس کے بعد کپتان مصباح الحق نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ اسد شفیق 100 اور عدنان اکمل 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹیں گنواکر195 رنز بناسکی۔سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسد شفیق کو مین آف دی میچ جبکہ کمار سنگا کاراکو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔آخری اسکور یہ رہا۔ پاکستان226 اور 380 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر، سری لنکا337 اور195 رنز4 کھلاڑی آؤٹ۔

مزید خبریں :