دلچسپ و عجیب
12 جولائی ، 2012

عرب امارات سے پہلی بار خاتون ویٹ لفٹر بھی اولمپک ٹیم میں شامل

 عرب امارات سے پہلی بار خاتون ویٹ لفٹر بھی اولمپک ٹیم میں شامل

دبئی …مشرقِ وسطیٰ کے ملک متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بارایک خاتون ویٹ لفٹر اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرینگی۔صرف تین سال قبل قائم ہونے والی وومن ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اتنے کم عرصے میں کڑی محنت کرتے ہوئے اپنی خواتین ویٹ لفٹرز کو اتنا قابل بنادیا ہے کہ وہ عالمی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کرسکیں۔اس سلسلے میں تمام خواتین ویٹ لفٹرز آجکل تھائی لینڈ میں تربیتی مراحل طے کررہی ہیں جسکے بعد سب سے بہترین کھلاڑی کو اولمپکس میں شرکت کا ٹکٹ ملے گا۔

مزید خبریں :