30 اگست ، 2017
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ اللہ تعالی سے پوری امید ہے کہ مجھے پھر موقع ملے گا۔
پاکستان کے لئے 3 ٹیسٹ 38 ون ڈے اور 24 ٹی 20 کھیلنے والے فواد عالم جو اس سال 31 اکتوبر کو اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
قومی کرکٹر سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کے روئیے کے سبب خاصے مایوس ہیں۔
25 سنچریوں کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56.51 کی اوسط سے 10172 رنز بنانے والے فواد عالم کا کہنا تھا کہ اپنے والد سابق فرسٹ کلاس کرکڑ طارق عالم کی رہنمائی اور شفقت کے باعث وہ اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا جواب ڈومیسٹک کرکٹ میں ہمیشہ کی طرح عمدہ کارکردگی سے دوں گا۔
سلیکڑز کی طرف سے نظر انداز کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ نظر انداز کیا گیا ہو ، البتہ اللہ تعالی سے پوری امید ہے کہ وہ انھیں پھر قومی ٹیم کا حصہ بنائے گا اور ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔