پاکستان
Time 10 ستمبر ، 2017

آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گاڑی نالے میں گرنے سے کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز بارش کے باعث سکہ کس کےمقام پیش آیا، جہاں گاڑی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث نالہ دھموئی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیوآپریشن میں مقامی انتظامیہ اور پاک آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ڈائریکٹربے نظیر انکم سپورٹ آزاد کشمیر چودھری اسحاق، ان کے 2 بھائی اور 3 بھتیجے بھی شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کھوئی رٹہ سے نکیال آرہی تھی۔

مزید خبریں :