Time 13 ستمبر ، 2017
کھیل

یونس خان نفیس اور بہترین کھلاڑی ہیں جن سے بہت متاثر ہوں، ہاشم آملہ

جنوبی افریقی کرکٹر اور ورلڈ الیون ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ یونس خان ان کے پسندیدہ کھلاڑی اور شخص ہیں جنہوں نے انہیں بہت متاثر کیا۔

ہاشم آملہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر پرجوش ہیں اور ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یونس خان انتہائی نفیس، اچھے انسان اور بہترین کھلاڑی ہیں جن کے کیرئیر کے آخری میچ تک ان کی پرفارمنس کو فالو کیا ہے۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ یونس خان ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں کیوں کہ کیرئیر کے ابتدا سے اختتام تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوائے رکھا۔

جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسے انسان کی کارکردگی ایسے کھلاڑی کے لئے مشعل راہ ہے جو طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے اور یونس خان ان کے لئے ایسے ہی شخص ہیں جنہیں وہ اب تک کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

مزید خبریں :