21 ستمبر ، 2017
پشاور: تمام تر حکمت عملی اور اقدامات کے باوجود خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک بچی میں پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیو کی تشخیص ایک دو سالہ بچی میں ہوئی ہے جبکہ یہ صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال صوبے میں آٹھ پولیو کیسز سامنے آئے تھے، صوبے میں تین روز سے انسداد پولیو مہم بھی جاری ہے۔
اس سے قبل یکم ستمبر کو کراچی میں بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔
گلشن اقبال یوسی 13 میں رہائش پذیر محمد غنی کے کمسن بیٹے قاسم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پشاور کے پولیو کیس کے بعد رواں سال ان کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔