Time 21 ستمبر ، 2017
کھیل

لاہور قلندرز کا کشمیر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

مظفرآباد: جیز رائزنگ اسٹار لاہور قلندرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 ستمبر کو مظفرآباد کے نڑول کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا۔

دو گروپوں میں تقسیم آٹھ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جن میں مظفرآباد، گجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی کی ٹیمیں پول اے جبکہ فیصل آباد، لاہور، لیہ، بہاولپور کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نےمظفرآباد کے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندر نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دو ماہ تک کشمیر میں مہم جاری رکھی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندر نے اٹھاسی ہزار نوجوان کھلاڑیوں کو آزادکشمیر میں رجسٹرڈ کیا، ٹرائل کے دوران ایک ایسا باؤلر بھی ملا جو نوے میل کی رفتار سے گیند پھینکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال لاہور قلندرز نے پنجاب اور آزادکشمیر میں تین لاکھ کھلاڑی رجسٹر کئے ہیں، چھبیس ستمبر سے جیز رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم سے کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ٹیم تین پول میچ کھیلے گی، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے لاہور جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کے ستر سال میں پہلی مرتبہ کشمیر کو کرکٹ کے حوالے سے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :