Time 26 ستمبر ، 2017
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان، پی ٹی آئی نیا اپوزیشن لیڈر لانے پر متفق

کراچی: شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز پہنچ گیا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پارلیمانی سیاست میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی قراردادوں کی حمایت کی جبکہ دونوں جماعتوں کے ارکان نے قومی ایشوز پر رابطہ رکھا۔

ملاقات کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد کے ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں جماعتوں میں قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام تجویز کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران میئر کراچی نے وفد کے سامنے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس کراچی کا مینڈیٹ ہے ان کا کردار محدود ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز دونوں جماعتوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس کے بعد یہ ملاقات ہوئی۔

پی ٹی آئی کے وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی شامل ہیں۔

مزید خبریں :